
Sihr-Imran
دعا ِ خاص
اعمال شبِ جمعہ
التماسِ دعا ِ مغفرت و بلندیِ درجات کلُ مرحومین
بلخصوص ہمارے والدین : مرحوم رسالت حسین رضوی و مرحومہ لئیق بانو نقوی
شب جمعہ اور روز جمعہ درود پڑھنا پسندیدہ عبادت ہے
اللّھم صلٍ علٰی فاطٍمًةً و اًبٍیھا و بًعلٍھا و بًنیھا و السٍّرٍّالمٌستًودًعٍ فیھا بٍعًدًدٍ ما احًاطً بہ عٍلمٌک
اے اللہ! درود بھیج حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) پر، ان کے والد پر، ان کے شوہر پر اور ان کے بیٹوں پر، اور اس راز پر جو ان میں ودیعت (امانت) رکھا گیا ہے؛ ان چیزوں کی تعداد کے برابر جن کا تیرے علم نے احاطہ کر رکھا ہے۔
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ وَاهْلِكْ عَدُوَّهُمْ مِنَ ٱلْجِنِّ وَٱلإِنْسِ مِنَ ٱلاوَّلِينَ وَٱلآخِرِينَ
اے اللہ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر درود بھیج، ان کے ظہور میں تعجیل فرما اور ان کے دشمنوں کو ہلاک کر، چاہے وہ جنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے، اولین (پہلے والوں) میں سے ہوں یا آخرین (بعد والوں) میں سے۔
اللَّهُمَّ الْعَنْ أَوَّلَ ظَالِمٍ ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ آخِرَ تَابِعٍ لَهُ عَلَى ذَلِكَ
اے اللہ! لعنت کر اس پہلے ظالم پر جس نے محمد (ص) اور آلِ محمد (ص) کے حق پر ظلم کیا، اور اس آخری شخص پر جس نے اس (ظلم) میں اس کی پیروی کی۔
صَلَوَاتُ اللَّهِ وَ صَلَوَاتُ مَلاَئِكَتِهِ وَ أَنْبِيَائِهِ وَ رُسُلِهِ وَ جَمِيعِ خَلْقِهِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ السَّلاَمُ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمْ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اللہ کی رحمتیں، اس کے فرشتوں، اس کے انبیاء، اس کے رسولوں اور اس کی تمام مخلوق کا درود و سلام ہو محمد (ص) اور آلِ محمد (ص) پر؛ اور ان (نبی اکرم) پر اور ان سب (آلِ نبی) پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔
اللھم صل علٰی محمد و آل محمد و عجل فرجھم و صل علی جمیع الانبیاء و مرسلین
اے اللہ! درود بھیج محمد (ص) اور آلِ محمد (ص) پر اور ان کے ظہور میں تعجیل فرما، اور تمام انبیاء اور رسولوں پر درود و سلام












💫شــبِ جـــمـــعــــه💫
مرحومین آج رات آپکے تحائف کی منتظر ہیں
💫 فرمانِ امام جعفر صادق ع
شبِ جمعہ میں گناہوں سے بچو کہ اس میں عذاب کئی گنا بڑھ جاتا ہے جیسا کہ اس شب میں
نیکیوں کا ثواب بھی کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
💫 فرمانِ امام جعفر صادق ع
زوالِ جمعرات سے زوالِ جمعہ کے درمیان جس شخص کی موت واقع ہو، وہ فشارِ قبر سے محفوظ رہے گا۔
💫 فرمانِ امام جعفر صادق ع
شبِ جمعہ دعا و نماز میں گزارو، شبِ جمعہ میں اللہ تعالٰی مومنین کی عزت بڑھانے کے لئے ملائکہ کو آسمانِ اول پر بھیجتا ہے کہ وہ ان کی نیکیوں میں اضافہ کریں اور ان کے گناہ مٹا ڈالیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی رحیم و کریم ہےاور اس کی عنائتیں اور عطائیں وسیع ہیں۔
💫 فرمانِ امام جعفر صادق ع
جمعرات کی عصرکو ملائکہ آسمان سے اترتے ہیں. ان کے ہاتھوں میں سونے کا قلم اور چاندی کا کاغذ ہوتا ھے،وہ اس میں جمعرات کی عصر سے روزِ جمعہ کے آخر تک مُحمدِِوآلِ مُحَمَّد ص پر بھیجے گئے درود کے سوا کچھ اور درج نہیں کرتے۔ سبحان اللہ
💫 فرمانِ امام جعفر صادق ع
جو شخص ہر شبِ جمعہ میں سورہ بنی اسرائیل کی تلاوت کرے تو امام عصر عج کی خدمت میں حاضری نصیب ہونے سے پہلے اسے موت نہیں آئے گی اور وہ امامِ زمانہ عج کے اصحاب میں سے ہو گا۔
💫 فرمانِ امام جعفر صادق ع
شبِ جمعہ یا روزِ جمعہ میں سورہ احقاف کی تلاوت کرنے والا دنیا میں خوف و خطر اور آخرت میں دل گیری و پریشانی سے امن میں ہو گا۔
💫 فرمانِ امام جعفر صادق ع
شبِ جمعہ میں سورہ کہف کی تلاوت کرنے والا نہیں مرے گا مگر شہید ۔۔۔۔ اور قیامت میں حقِ تعالٰی اس کا حشر شہیدوں کے ساتھ کرے گا اور وہ انہی کے ساتھ رہے گا۔
بحارالانوار جلد 102 بحوالہ مفاتیح الجنان
مرحومین آج رات آپ کے تحائف کے منتظر ہیں، لواحقین اُن کے لیے اعمالِ صالح ضرور بجا لائیں
اللھمّ صلّ علٰی محمّد و آلِ محمد و عجل فرجهم
وسھّل مَخرَجَھُم