
Sihr-Imran
دعا ِ خاص
کیا آپ یہ عقائد رکھتے ہیں ؟
تمام کانتات اور ان میں جو مخلوقات ہیں ان سب کا خالق اور مالک صرف اللہ ہے
اللہ ہی کو اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی سے شریعت بنائے اور تبدیل کرے
اللہ نے مرد اور عورت کے لیے الگ الگ شریعت بنائی ہیں
اس ہی وجہ سے اسلام میں مرد وعورت برابر نہیں ہیں
اللہ کی شریعت میں کوئی بھی ایسا عمل واجب نہیں جس کا کرنا انسان کے لیے ممکن نہ ہو اور اس کے لیے فائدہ مند نہ ہو
اگر کسی انسان کو کوئی واجب عمل مشکل لگتا ہے تو اس کو روحانی علاج کی ضرورت ہے
مقصد تخلیق ؟
اللہ کو پہچانے اور پھر اس کو راضی کرے تاکہ اس کی قربت حاصل ہو سکے
شیطا ن پوری کوشش کرتا ہے کہ انسان وہ عمل کرے جس سے اللہ اپنے بندہ سے راضی ہونے کے بجائے ناراض ہو جائے
اہل بیت ؑ اللہ کے وہ نمائدے ہیں جو اللہ کے بندہ کو اللہ سے راضی اور قرب حاصل کرنے میں اس کے بہترین مدد گار ہیں
بھلائی اور نیکی میں فرق ہوتا ہے
ہر وہ خیر کا عمل جس کو صرف اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے کیا جائے وہ نیکی ہے
ہر وہ خیر کا عمل جس کو بغیر اللہ کی رضا حاصل کی نیت کے کیا جائے وہ نیکی نہیں بھلائی ہے
اللہ رحمن ہے اور رحیم بھی ہے
اللہ کی رحمتیں ہر لمحہ نازل ہوتی ہیں
رحمن والی بھی اور رحیم والی بھی
رحمن والی رحمتیں تو نا فرمانوں تک بھی پہنچتی ہیں (کبھی کم اور کبھی زیادہ)
لیکن رحیم والی خاص رحمتیں صرف خاص لوگوں تک ہی پہنچتی ہیں
جب اللہ اپنی مخلوق سے اس کی نیکی کی وجہ سے راضی ہوتا ہے تو
اس تک یہ خاص رحمتیں پہنچنے لگتی ہیں
اور کبھی انسان کے گناہوں کی چادر اللہ کی ان رحمتوں کو انسان تک پہنچنے نہیں دیتی
کچھ اعمال ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے انسان پر لعنتیں نازل ہوتی ہیں
کبھی انسان برے اعمال کو بھی کم علمی یا غلط فہیمی کی وجہ سے نیک سمجھ کر انجام دیتا ہے جس کی وجہ سے لعنت ملتی ہے
اور کبھی انسان نیک اعمال کرتا ہے لیکن وہ اعمال خالص نہیں ہوتے
اور رحمت کی جگہ لعنت ملتی ہے
دنیا کی ہر حقیقی کامیابی رحمتوں کی محتاج ہے
لیکن کبھی کبھی انسان لعنت کو بھی کامیابی سمجھ لیتا ہے
اور اس کامیابی پر بہت خوش ہوتا ہے
اللہ عادل ہے ۔ امتحان یا عذاب
زندگی میں مشکل کبھی بطور امتحان ہوتی ہے اور کبھی عذاب
جس مشکل پر ہم صبر کرنے کے اہل ہوتے ہیں
وہ امتحان کے طور پر ہم پر آتی ہے (انسان کے درجات میں بلندی کے لیے)
اور جس مشکل کو ہم برداشت نہیں کر پاتے
وہ عذاب کے طور پرآتی ہے (مکافات عمل کی وجہ سے)
رحمت اور لعنت کا تعلق مکافات عمل سے ہے
اور مکافات عمل کا تعلق حقوق اللہ اور حقوق العباد سے ہے
ہم کن لوگوں میں شامل ہیں ؟ اور کن میں شامل ہونا چاہتے ہیں ؟